Posts

Showing posts from February, 2021

تو بس اتنا سمجھ لینا

تو بس اتنا سمجھ لینا ستارہ منیر (کبیروالہ بارہ میل) بیٹی: ماں میں اس سے شادی نہیں کرونگی؟؟ ماں:ٹھیک ہے میری خواہش کا نہیں احترام تو منوں مٹی تلے پھر سوجائے گی ماں آج سے؛ بس اتنا سمجھ لینا؛

سمندر کے کنارے ڈھلتی شام

 سمندر کے کنارے ڈھلتی شام ستارہ منیر (کبیروالہ بارہ میل) ہما ایک خوبصورت خوش مزاج لڑکی ہے۔جس کی کالی براؤن جھلک دیتی آ نکھیں گلابی ہونٹ گول چہرہ پتلی سی گردن جو اسکے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے۔وہ ایک شوخ چنچل سی لڑکی ہے۔وہ ہر وقت ایسی چیزوں کی تلاش میں رہتی ہے جس میں قدرتی جھلک واضح دکھے۔ویسے تو قدرتی جھلک ہر چیز میں نظر آتی ہے۔لیکن کچھ ایسے منظر ہوتے ہیں جن میں کھو جانے کو دل کرتاہے۔ایسے منظر کو دیکھ کر اندر عجیب سی کشش پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح وہ ایک تھوڑی پاگل تھوڑی چنچل سی لڑکی اپنے دل میں سمندر دیکھنے کی خواہش کرتی ہے۔اور تیار ہو کر چلی جاتی ہے۔سمندر کے کنارے پہنچتی ہے۔ہر طرف لہروں کی آوازیں شور برپا کرتی اس کو مزا دیتی ہیں۔اور وہ غور سے سنتی ہے گھومتی ہے اتنے میں آفتاب خود کو سمیٹنے کی تیاری کر رہا ہے اور آہستہ آہستہ اپنی سنہری کرنیں پھیلا رہا ہے شام ڈھل چکی ہے ہما ساحل پر موجود ہے۔اور بہت خوشی سے یہ نظارہ دیکھ رہی ہے۔اتنا خوبصورت منظر دیکھ کر  وہ اس کی گہرائی میں اترتی جا رہی ہے۔کہ شام کا ہلکا پھلکا اندھیرا ہلکا پھلکا لہروں کا شور اور ہر طرف پر سکون ہوتی خاموشی کو وہ ٹھنڈا...
وطن عزیز ستارہ منیر (کبیروالا)  پاکستان کا  لفظ پاک سے شروع ہوتا ہے اسی لئے کہ ہمارا ملک پیارا پاکستان ہے ہم پاکستان سے بہت پیار کرتے ہیں اس کی آ بیاری ہمارے جوانوں نے اپنے لہو سے کی قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال نے دن دگنی رات چگنی محنت کرکے قوم کے احساسات کو بیدار کیا جوانوں کا لہو قائد کی محنت اور علامہ اقبال کی شاعری اور مسلمانوں کی ہمت رنگ لائی اور آ خر کار  پاکستان 14اگست 1947کو معرض وجود میں آیا ہر طرف خوشیوں کا سماں برپا ہوا کہ ایک الگ حکومت ایک الگ ملک مل گیا جس میں نہ عبادت کی پابندی اور نا کسی کی غلامی     پاکستان ایک حسین و جمیل اور جنت کا ٹکڑا ملک ہے اس میں خوبصورت چاروں موسموں کی رنگینیاں ہیں اور ہر طرح کے اناج جیسی نعمت سے نوازا ہے کیونکہ یہ ایک اسلامی ملک ہے جس کی بنیاد اسلام اور کلمہ کی بیس پہ رکھی گئی وہ ملک جس کے لئے خون اور جوانوں کی قربانیاں دی گئی ظلم کے ساتھ مارا گیا قتل و غارت ہوئی عورتوں کی عزت پامال کی جاتی لیکن پھر بھی زبانوں پر ایک ہی صدا ہوتی تھی کہ بن کے رہے گا پاکستان اور الگ ریاست  معصوم بچوں کو دربدر کیا جاتا تھا ہر شا...
کرونا کی وجہ سے مسائل اور مدد ستارہ منیر (کبیروالہ بارہ میل) جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرونا جیسی موزی وبا نے ملک میں کہرام برپا کیا تھا۔جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور لاکھوں متاثر ہوئے۔اور اس سے حفاظتی اقدام کے لئے حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کروایا۔اس میں عوام کا ہی فائدہ تھا۔اور اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالات میں بھی بہتری آ ئی۔لیکن اس سے بہت سے خاندان متاثر ہوئے۔طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔تعلیم کا بہت نقصان ہوا۔ آنلائن تعلیم کا سلسلہ جاری کیا لیکن اس کے باوجود بھی تعلیم کو مکمل فروغ حاصل نہیں ہوسکا۔کیونکہ کچھ طالب علم اس سہولت سے محروم تھے۔سب سے زیادہ نقصان چھوٹے بزنس مین اور غریب لوگوں کو ہوا جن کا چولہا دن بھر کی محنت سے جلتا تھا۔لاک ڈاؤن کا مقصد بھی عوام کی بہتری کے لئے ہی تھا۔ جس میں حکومت بہتری لانے میں کامیاب ہوئی۔اس کرونا نے دوسرے ممالک میں قیامت برپا کردی تھی۔جس کے اثرات اب تک موجود ہیں۔خود کو اور عوام کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں حکومت کا ساتھ دیں۔ہم ساتھ کس طرح دے سکتے ہیں؟ جہاں ہم رہتے ہیں آس پاس کے لوگوں پر نظر رکھے ۔کہ کہیں کوئی غریب بھوکا تو نہیں سو رہا۔کہ...
کشمیر ستارہ منیر (کبیروالہ بارہ میل) جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کشمیر بہت ہی خوبصورت جنت کا ٹکڑا وادی ہے یہ تقسیم ہوتے وقت الگ کر دی گئی تھی۔وادی کشمیر کے لوگ بہت دلیر اور بہادر ہیں۔سلام ہے ان بہنوں کو جو روز بھائی شہید ہوتے دیکھتی ہیں سلام ہے ان ماؤں کو جو روز اپنے شیر شہید ہوتے دیکھتی ہیں سلام ہے ان والدین کو جو اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے تڑپتے جگر پاروں کو شہید ہوتے دیکھتے ہیں۔جو خوبصورت خواب لے کر اس دنیا میں آ تے ہیں لیکن ان کو کیا پتہ ہوتا ہے وہاں کیا ظلم ڈھائے جارہے ہوتے ہیں۔ایسے ظلم جہاں دن میں لاکھوں پھولوں کو ٹہنیوں سے توڑ دیا جاتا ہے۔جہاں لاکھوں باغوں کو مسمار کیا جاتاہے۔جہاں لاکھوں عزتوں کو خاک میں ملایا جاتا ہے۔ان کے والدین انکے بھائیوں کے سامنے۔منظر آنکھوں میں لائے اور غور کریں کیا قیامت برپاتا ہوگا وہ پل جب بھائیوں کے سامنے اور والدین کے سامنے بہنوں بیٹیوں کی عزت مٹی میں ملائی جاتی ہے کتنے بےبس ہوتے ہیں اس وقت سوچیں؟؟؟روزانہ لاکھوں پھول یعنی اس دھرتی کے بچے جن سے انکی جنتیں چھین لی جاتی ہیں کیا قیامت برساتا ہوگا وہ پل سوچیں؟ مسلم کے لہو سے بیٹوں کے شیروں کے بیٹیوں کے لہو ...