پولیس کی اہمیت اور معاشرہ ستارہ منیر (کبیروالہ بارہ میل) جیسا کہ ہم جانتے ہیں۔ کہ معاشرے میں ایک محکمہ بہت وسیع ہے۔ جس کا نام پولیس ہے۔ یہ ایک خلیفہ کے دور میں ریاستوں کی حفاظت و نمائندگی کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔ ان کا کام لوگوں کی حفاظت انکے جان مال کی حفاظت کرنا ہے۔ ہمارے معاشرے میں پولیس کو اہمیتِ کیوں نہیں دی جاتی؟؟؟سوال یہ ہے؟؟اگر کہیں کوئی آرمی کا جوان اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے۔ مارا جاتا ہے۔ تو ہم کہتے ہیں کہ پاک آرمی کا جوان شہید ہوا ہے۔سلام ہے ان ماؤں کو جو شیر دل ہوکر شیروں جیسے بیٹے پیدا کرتی ہیں۔اور اگر کوئی پولیس کا جوان اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ قتل ہوگیا ہے۔جیسا کہ ہماری آرمی کے جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دن رات آگ میں پانی میں پہاڑوں میں زمین میں ہوا میں اپنے ملک اپنی عوام کی حفاظت کےلئےہر وقت موجود ہوتے ہیں۔ان کو سلام ہے۔تو وہی پولیس کا نام ذہہن میں آتا ہے۔جو اپنی ڈیوٹی پر اپنے اپنے شعبہ جات میں عوام کی خدمت کے لئے سر گرم رہتے ہیں۔۔مان لیتے ہیں کہ رشوت ایک برا الفاظ ہے۔جو کہیں نہ کہیں اس محکمے میں پایا جاتا ہے لیکن ہر پولیس آفیسر بھی رشوت خور نہیں ہ...
Posts
سمندر کے کنارے ڈھلتی شام
- Get link
- X
- Other Apps
سمندر کے کنارے ڈھلتی شام ستارہ منیر (کبیروالہ بارہ میل) ہما ایک خوبصورت خوش مزاج لڑکی ہے۔جس کی کالی براؤن جھلک دیتی آ نکھیں گلابی ہونٹ گول چہرہ پتلی سی گردن جو اسکے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے۔وہ ایک شوخ چنچل سی لڑکی ہے۔وہ ہر وقت ایسی چیزوں کی تلاش میں رہتی ہے جس میں قدرتی جھلک واضح دکھے۔ویسے تو قدرتی جھلک ہر چیز میں نظر آتی ہے۔لیکن کچھ ایسے منظر ہوتے ہیں جن میں کھو جانے کو دل کرتاہے۔ایسے منظر کو دیکھ کر اندر عجیب سی کشش پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح وہ ایک تھوڑی پاگل تھوڑی چنچل سی لڑکی اپنے دل میں سمندر دیکھنے کی خواہش کرتی ہے۔اور تیار ہو کر چلی جاتی ہے۔سمندر کے کنارے پہنچتی ہے۔ہر طرف لہروں کی آوازیں شور برپا کرتی اس کو مزا دیتی ہیں۔اور وہ غور سے سنتی ہے گھومتی ہے اتنے میں آفتاب خود کو سمیٹنے کی تیاری کر رہا ہے اور آہستہ آہستہ اپنی سنہری کرنیں پھیلا رہا ہے شام ڈھل چکی ہے ہما ساحل پر موجود ہے۔اور بہت خوشی سے یہ نظارہ دیکھ رہی ہے۔اتنا خوبصورت منظر دیکھ کر وہ اس کی گہرائی میں اترتی جا رہی ہے۔کہ شام کا ہلکا پھلکا اندھیرا ہلکا پھلکا لہروں کا شور اور ہر طرف پر سکون ہوتی خاموشی کو وہ ٹھنڈا...
- Get link
- X
- Other Apps
وطن عزیز ستارہ منیر (کبیروالا) پاکستان کا لفظ پاک سے شروع ہوتا ہے اسی لئے کہ ہمارا ملک پیارا پاکستان ہے ہم پاکستان سے بہت پیار کرتے ہیں اس کی آ بیاری ہمارے جوانوں نے اپنے لہو سے کی قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال نے دن دگنی رات چگنی محنت کرکے قوم کے احساسات کو بیدار کیا جوانوں کا لہو قائد کی محنت اور علامہ اقبال کی شاعری اور مسلمانوں کی ہمت رنگ لائی اور آ خر کار پاکستان 14اگست 1947کو معرض وجود میں آیا ہر طرف خوشیوں کا سماں برپا ہوا کہ ایک الگ حکومت ایک الگ ملک مل گیا جس میں نہ عبادت کی پابندی اور نا کسی کی غلامی پاکستان ایک حسین و جمیل اور جنت کا ٹکڑا ملک ہے اس میں خوبصورت چاروں موسموں کی رنگینیاں ہیں اور ہر طرح کے اناج جیسی نعمت سے نوازا ہے کیونکہ یہ ایک اسلامی ملک ہے جس کی بنیاد اسلام اور کلمہ کی بیس پہ رکھی گئی وہ ملک جس کے لئے خون اور جوانوں کی قربانیاں دی گئی ظلم کے ساتھ مارا گیا قتل و غارت ہوئی عورتوں کی عزت پامال کی جاتی لیکن پھر بھی زبانوں پر ایک ہی صدا ہوتی تھی کہ بن کے رہے گا پاکستان اور الگ ریاست معصوم بچوں کو دربدر کیا جاتا تھا ہر شا...
- Get link
- X
- Other Apps
کرونا کی وجہ سے مسائل اور مدد ستارہ منیر (کبیروالہ بارہ میل) جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرونا جیسی موزی وبا نے ملک میں کہرام برپا کیا تھا۔جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور لاکھوں متاثر ہوئے۔اور اس سے حفاظتی اقدام کے لئے حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کروایا۔اس میں عوام کا ہی فائدہ تھا۔اور اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالات میں بھی بہتری آ ئی۔لیکن اس سے بہت سے خاندان متاثر ہوئے۔طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔تعلیم کا بہت نقصان ہوا۔ آنلائن تعلیم کا سلسلہ جاری کیا لیکن اس کے باوجود بھی تعلیم کو مکمل فروغ حاصل نہیں ہوسکا۔کیونکہ کچھ طالب علم اس سہولت سے محروم تھے۔سب سے زیادہ نقصان چھوٹے بزنس مین اور غریب لوگوں کو ہوا جن کا چولہا دن بھر کی محنت سے جلتا تھا۔لاک ڈاؤن کا مقصد بھی عوام کی بہتری کے لئے ہی تھا۔ جس میں حکومت بہتری لانے میں کامیاب ہوئی۔اس کرونا نے دوسرے ممالک میں قیامت برپا کردی تھی۔جس کے اثرات اب تک موجود ہیں۔خود کو اور عوام کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں حکومت کا ساتھ دیں۔ہم ساتھ کس طرح دے سکتے ہیں؟ جہاں ہم رہتے ہیں آس پاس کے لوگوں پر نظر رکھے ۔کہ کہیں کوئی غریب بھوکا تو نہیں سو رہا۔کہ...
- Get link
- X
- Other Apps
کشمیر ستارہ منیر (کبیروالہ بارہ میل) جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کشمیر بہت ہی خوبصورت جنت کا ٹکڑا وادی ہے یہ تقسیم ہوتے وقت الگ کر دی گئی تھی۔وادی کشمیر کے لوگ بہت دلیر اور بہادر ہیں۔سلام ہے ان بہنوں کو جو روز بھائی شہید ہوتے دیکھتی ہیں سلام ہے ان ماؤں کو جو روز اپنے شیر شہید ہوتے دیکھتی ہیں سلام ہے ان والدین کو جو اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے تڑپتے جگر پاروں کو شہید ہوتے دیکھتے ہیں۔جو خوبصورت خواب لے کر اس دنیا میں آ تے ہیں لیکن ان کو کیا پتہ ہوتا ہے وہاں کیا ظلم ڈھائے جارہے ہوتے ہیں۔ایسے ظلم جہاں دن میں لاکھوں پھولوں کو ٹہنیوں سے توڑ دیا جاتا ہے۔جہاں لاکھوں باغوں کو مسمار کیا جاتاہے۔جہاں لاکھوں عزتوں کو خاک میں ملایا جاتا ہے۔ان کے والدین انکے بھائیوں کے سامنے۔منظر آنکھوں میں لائے اور غور کریں کیا قیامت برپاتا ہوگا وہ پل جب بھائیوں کے سامنے اور والدین کے سامنے بہنوں بیٹیوں کی عزت مٹی میں ملائی جاتی ہے کتنے بےبس ہوتے ہیں اس وقت سوچیں؟؟؟روزانہ لاکھوں پھول یعنی اس دھرتی کے بچے جن سے انکی جنتیں چھین لی جاتی ہیں کیا قیامت برساتا ہوگا وہ پل سوچیں؟ مسلم کے لہو سے بیٹوں کے شیروں کے بیٹیوں کے لہو ...
- Get link
- X
- Other Apps
بلیک میلنگ ستارہ منیر(کبیروالہ بارہ میل ) آ جکل ایسا ہےکہ لفظ دوستی بہت عام ہے۔خاص طور پر لڑکوں اور لڑکیوں کی۔کچھ ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی لڑکی کسی کو پسند آ گئی ہے تو کوشش کرتا ہے اسکو اپنے ساتھ سیٹ کرنے کی۔وہ نہیں ہوتی تو اسکی تصویریں لے کر اس کو حراساں کیا جاتا ہے۔اس کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔اس کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں۔ اس کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔اور ہر جائز نا جائز بات منوائی جاتی ہے۔اور بیچاری لڑکی اپنی عزت اور بدنامی سے بچنے کےلئے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی عزت کا جنازہ نکال بیٹھتی ہے۔کیوں؟ کیوں کہ اس کے اندر اپنی عزت اور اپنے گھر والوں کا خوف ہوتا ہے۔اگر وہ اپنے گھر والوں کو بتائے تو اس کو گھر میں باؤنڈ کر دیا جاتا ہے۔ موبائل چھین لیا جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے وہ احساس کمتری کا شکار ہوجاتی ہے۔اسی خوف سے اپنی عزت کا جنازہ نکال دیتی ہیں اور لڑکے بغیر سوچے سمجھے کہ ان کے گھر میں بھی ایسے رشتے موجود ہیں بلیک میل کرتے ہیں۔اکثر لڑکیوں کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔اور معاشرہ ایسے القابات سے نوازتا ہے کہ بنت حوا کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتی۔دن میں ہزاروں عزتیں لٹ جاتی ہیں والدین کی پ...