Posts

Showing posts from January, 2021
  بلیک میلنگ ستارہ منیر(کبیروالہ بارہ میل ) آ جکل ایسا ہےکہ لفظ دوستی بہت عام ہے۔خاص طور پر لڑکوں اور لڑکیوں کی۔کچھ ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی لڑکی کسی کو پسند آ گئی ہے تو کوشش کرتا ہے اسکو اپنے ساتھ سیٹ کرنے کی۔وہ نہیں ہوتی تو اسکی تصویریں لے کر اس کو حراساں کیا جاتا ہے۔اس کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔اس کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں۔ اس کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔اور ہر جائز نا جائز بات منوائی جاتی ہے۔اور بیچاری لڑکی اپنی عزت اور بدنامی سے بچنے کےلئے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی عزت کا جنازہ نکال بیٹھتی ہے۔کیوں؟ کیوں کہ اس کے اندر اپنی عزت اور اپنے گھر والوں کا خوف ہوتا ہے۔اگر وہ اپنے گھر والوں کو بتائے تو اس کو گھر میں باؤنڈ کر دیا جاتا ہے۔ موبائل چھین لیا جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے وہ احساس کمتری کا شکار ہوجاتی ہے۔اسی خوف سے اپنی عزت کا جنازہ نکال دیتی ہیں اور لڑکے بغیر سوچے سمجھے کہ ان کے گھر میں بھی ایسے رشتے موجود ہیں بلیک میل کرتے ہیں۔اکثر لڑکیوں کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔اور معاشرہ ایسے القابات سے نوازتا ہے کہ بنت حوا کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتی۔دن میں ہزاروں عزتیں لٹ جاتی ہیں والدین کی پ...