کرونا کی وجہ سے مسائل اور مدد
ستارہ منیر (کبیروالہ بارہ میل)
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرونا جیسی موزی وبا نے ملک میں کہرام برپا کیا تھا۔جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور لاکھوں متاثر ہوئے۔اور اس سے حفاظتی اقدام کے لئے حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کروایا۔اس میں عوام کا ہی فائدہ تھا۔اور اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالات میں بھی بہتری آ ئی۔لیکن اس سے بہت سے خاندان متاثر ہوئے۔طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔تعلیم کا بہت نقصان ہوا۔ آنلائن تعلیم کا سلسلہ جاری کیا لیکن اس کے باوجود بھی تعلیم کو مکمل فروغ حاصل نہیں ہوسکا۔کیونکہ کچھ طالب علم اس سہولت سے محروم تھے۔سب سے زیادہ نقصان چھوٹے بزنس مین اور غریب لوگوں کو ہوا جن کا چولہا دن بھر کی محنت سے جلتا تھا۔لاک ڈاؤن کا مقصد بھی عوام کی بہتری کے لئے ہی تھا۔ جس میں حکومت بہتری لانے میں کامیاب ہوئی۔اس کرونا نے دوسرے ممالک میں قیامت برپا کردی تھی۔جس کے اثرات اب تک موجود ہیں۔خود کو اور عوام کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں حکومت کا ساتھ دیں۔ہم ساتھ کس طرح دے سکتے ہیں؟ جہاں ہم رہتے ہیں آس پاس کے لوگوں پر نظر رکھے ۔کہ کہیں کوئی غریب بھوکا تو نہیں سو رہا۔کہیں پیسوں یا راشن کی وجہ سے کسی کے بچے تو نہیں بلک رہے۔اگر ایسا ہے تو فوری خاموشی سے ان کی مدد کریں۔دکھلا کر بھی مدد مت کریں کہ انہیں آپکی اس امداد سے شرمندہ ہونا پڑے۔اللہ کی راہ میں خاموشی سے دیا اجر و ثواب کا باعث بنتا ہے۔اور ہم ان سنگین حالات میں طلبہ کی مدد کر سکتے ہیں۔جن کے پاس آنلائن جیسی سہولت موجود نہیں ہے ہم انکی مدد کرسکتے ہیں۔یہ بھی نہیں کہ ہمیں گھر گھر جانا پڑے گا۔نہیں۔جو آپکے آس پاس کے طالب علم ہیں۔ آپ کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے کچھ ٹائم ان کو دے سکتے ہیں۔ایک ہفتے کا کام دے کر جس میں انکی ایک ہفتے بعد ٹیسٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ جو طلبات آن لائن جیسی سہولت سے محروم ہے انکی تعلیم کا بھی حرج نہیں ہوگا اور احساس کمتری کا شکار بھی نہیں ہونگے۔خود کو ہر وبا سے محفوظ رکھنے اور ہمارے لوگوں کو محفوظ رکھنے کا ہمارا حق ہے۔کہ ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کے دکھ درد تکالیف کا خیال رکھیں۔جتنا ہم خود کو محفوظ رکھیں گے اتنا ہی ہم کرونا جیسی وبا سے محفوظ رہیں گے۔ اس موذی مرض سے ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کو بڑی بہادری اور عقل مندی کے ساتھ نمٹایا گیا ہے۔ہر بات کا حکومت یا دوسرے لوگو کو دوش دینے کے بجائے خود کو مضبوط کریں۔اور صحت مند پاکستان بنائیں۔
great
ReplyDelete