وطن عزیز
ستارہ منیر (کبیروالا)
پاکستان کا لفظ پاک سے شروع ہوتا ہے اسی لئے کہ ہمارا ملک پیارا پاکستان ہے ہم پاکستان سے بہت پیار کرتے ہیں اس کی آ بیاری ہمارے جوانوں نے اپنے لہو سے کی قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال نے دن دگنی رات چگنی محنت کرکے قوم کے احساسات کو بیدار کیا جوانوں کا لہو قائد کی محنت اور علامہ اقبال کی شاعری اور مسلمانوں کی ہمت رنگ لائی اور آ خر کار پاکستان 14اگست 1947کو معرض وجود میں آیا ہر طرف خوشیوں کا سماں برپا ہوا کہ ایک الگ حکومت ایک الگ ملک مل گیا جس میں نہ عبادت کی پابندی اور نا کسی کی غلامی
پاکستان ایک حسین و جمیل اور جنت کا ٹکڑا ملک ہے اس میں خوبصورت چاروں موسموں کی رنگینیاں ہیں اور ہر طرح کے اناج جیسی نعمت سے نوازا ہے کیونکہ یہ ایک اسلامی ملک ہے جس کی بنیاد اسلام اور کلمہ کی بیس پہ رکھی گئی وہ ملک جس کے لئے خون اور جوانوں کی قربانیاں دی گئی ظلم کے ساتھ مارا گیا قتل و غارت ہوئی عورتوں کی عزت پامال کی جاتی لیکن پھر بھی زبانوں پر ایک ہی صدا ہوتی تھی کہ بن کے رہے گا پاکستان اور الگ ریاست معصوم بچوں کو دربدر کیا جاتا تھا ہر شام عورتوں مردوں پر ظلم کی قیامت ڈھائی جاتی لیکن پھر بھی پاکستان ہمارا ہے کی صدا
اور آ ج وہ قربانیاں ضائع جاتی نظر آ رہی ہیں مسلمان مسلمان کو کھا رہا ہے دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کیا جا رہا ہے 1947سے پہلے والا منظر اب سامنے آ رہا ہے ہمارے پیارے پاکستان کی ترقی کو تباہ کیا جا رہا ہے بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن ہمارے پیارے پاکستان کی بیس اتنی کمزور نہیں ہے کہ ٹوٹ جائے پاکستان کی ابتدا خون پلا کر آ بیاری کرکے مضبوط کیا گیا تو اب ہمار پیارا پاکستان کیسے کمزور ہو سکتا ہے یہ ہمارے بہادر جوانوں کی محنت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے دشمن جیسے ہی وار کرنے کی کوشش کرتا ہے ہمارے جوان انکو چنے چبوا دیتے ہیں انکا ہر وار ناکام بنا دیتے ہیں یہ انکی بہادری کا جیتا جاگتا ثبوت اور اپنے عزیز وطن سے بے مثال محبت کا جزبہ ہے اتنی بہادری اور اپنے پاکستان سے محبت ہے کہ جاں تک لٹا دیتے ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں ہم اپنے ملک سے محبت کرنے والے متوالے ہیں اور ایسے پاکستانی محبت والے کہ دشمن کو جہاز سے اتار کر چائے پلا دیتے ہیں ہمارا پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے اور اس کی محبت ہمارے جسم کے زرے زرے رگ رگ میں موجود ہے
Comments
Post a Comment