سمندر کے کنارے ڈھلتی شام
سمندر کے کنارے ڈھلتی شام
ستارہ منیر (کبیروالہ بارہ میل)
ہما ایک خوبصورت خوش مزاج لڑکی ہے۔جس کی کالی براؤن جھلک دیتی آ نکھیں گلابی ہونٹ گول چہرہ پتلی سی گردن جو اسکے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے۔وہ ایک شوخ چنچل سی لڑکی ہے۔وہ ہر وقت ایسی چیزوں کی تلاش میں رہتی ہے جس میں قدرتی جھلک واضح دکھے۔ویسے تو قدرتی جھلک ہر چیز میں نظر آتی ہے۔لیکن کچھ ایسے منظر ہوتے ہیں جن میں کھو جانے کو دل کرتاہے۔ایسے منظر کو دیکھ کر اندر عجیب سی کشش پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح وہ ایک تھوڑی پاگل تھوڑی چنچل سی لڑکی اپنے دل میں سمندر دیکھنے کی خواہش کرتی ہے۔اور تیار ہو کر چلی جاتی ہے۔سمندر کے کنارے پہنچتی ہے۔ہر طرف لہروں کی آوازیں شور برپا کرتی اس کو مزا دیتی ہیں۔اور وہ غور سے سنتی ہے گھومتی ہے اتنے میں آفتاب خود کو سمیٹنے کی تیاری کر رہا ہے اور آہستہ آہستہ اپنی سنہری کرنیں پھیلا رہا ہے شام ڈھل چکی ہے ہما ساحل پر موجود ہے۔اور بہت خوشی سے یہ نظارہ دیکھ رہی ہے۔اتنا خوبصورت منظر دیکھ کر وہ اس کی گہرائی میں اترتی جا رہی ہے۔کہ شام کا ہلکا پھلکا اندھیرا ہلکا پھلکا لہروں کا شور اور ہر طرف پر سکون ہوتی خاموشی کو وہ ٹھنڈا سانس خارج کرکے ٹھنڈی صباء کو لمبے سانسوں سے اندر کی طرف کھینچ رہی ہے۔کہ اچانک اس کی نظر پانی پر پڑتی ہے جس میں ہما نے سورج کی آ خری پڑتی پیلاہٹ اور ہلکا سا اندھیرا اور ٹھنڈی ہوا کو اپنی آنکھوں سے غور کرکے دیکھا اور اس منظر میں قدرت کی جھلک دیکھ کر کھو سی گئی۔اور اس منظر کو جلدی جلدی موبائل میں کیپچر کیا۔کہ یہ خوبصورت منظر سب کو دکھائے۔اور خوش ہوتی ہوئی گھر کی طرف چل دی۔۔۔
Good
ReplyDeletethanksss
ReplyDelete