بلیک میلنگ

ستارہ منیر(کبیروالہ بارہ میل)

آ جکل ایسا ہےکہ لفظ دوستی بہت عام ہے۔خاص طور پر لڑکوں اور لڑکیوں کی۔کچھ ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی لڑکی کسی کو پسند آ گئی ہے تو کوشش کرتا ہے اسکو اپنے ساتھ سیٹ کرنے کی۔وہ نہیں ہوتی تو اسکی تصویریں لے کر اس کو حراساں کیا جاتا ہے۔اس کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔اس کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں۔ اس کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔اور ہر جائز نا جائز بات منوائی جاتی ہے۔اور بیچاری لڑکی اپنی عزت اور بدنامی سے بچنے کےلئے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی عزت کا جنازہ نکال بیٹھتی ہے۔کیوں؟ کیوں کہ اس کے اندر اپنی عزت اور اپنے گھر والوں کا خوف ہوتا ہے۔اگر وہ اپنے گھر والوں کو بتائے تو اس کو گھر میں باؤنڈ کر دیا جاتا ہے۔ موبائل چھین لیا جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے وہ احساس کمتری کا شکار ہوجاتی ہے۔اسی خوف سے اپنی عزت کا جنازہ نکال دیتی ہیں اور لڑکے بغیر سوچے سمجھے کہ ان کے گھر میں بھی ایسے رشتے موجود ہیں بلیک میل کرتے ہیں۔اکثر لڑکیوں کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔اور معاشرہ ایسے القابات سے نوازتا ہے کہ بنت حوا کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتی۔دن میں ہزاروں عزتیں لٹ جاتی ہیں والدین کی پگڑیاں زمین پر گرائی جاتی ہیں۔تو ان کا ذمہ دار کون ہے؟ ہمارا معاشرہ۔۔خدارا  رحم کیا جائے ان بہنوں بیٹیوں پر جو ان حالات سے گزر کر دبی زندگی گزار رہی ہیں انکو تنقیدی نشانوں سے بچایا جائے۔محفوظ کیا جائے ان کی عزتوں کو بچایا جائے ان درندوں کی حوس سے۔جن کے ڈر سے بنت حوا کھل کر سانس نہیں لے پاتی۔پاک کیا جائے معاشرہ کو اس گندگی سے جو اندر ہی اندر ہی بنت حوا کو مارتا ہے۔ان کو وہی مقام دیا جائے جو ہمارے اسلام نے چنا ان کے لئے۔اتنا تصور کیا جائے کہ اگر ہم کسی کی ماں بہن بیٹی پر کیچڑ اچھال رہے ہیں تو ہم بھی محفوظ نہیں ہیں۔کیونکہ بیٹیاں باپ کی لاج اور بھائیوں کا مان ہوتی ہیں۔بلیک میلنگ کے ذریعے ان کو ہر  حد توڑنے پر مجبور کردیا جاتا ہے اور پھر ٹشو کی طرح پھینک دیا جاتا ہے۔خدارا رحم کریں۔یہ ایک قرض ہوتا ہے جو لیتا ہے وہ دیتا ہے۔دوسروں کی عزت کو محفوظ بنائیں تاکہ آپکی عزت محفوظ بنے

کہاں جا رہا ہے ہمارا معاشرہ؟ کیوں ہو رہا ہے ایسا؟اگر یہی حال رہا کہ عزت کے محافظ ہی عزت کے لٹیرے بن جائیں تو کس سے مانگے گی انصاف بنت حوا؟ بے شمار خواتین کو بلیک میلنگ کے ذریعے ورغلایا اور تباہ و برباد کیا جاتا ہے۔اگر بالفرض لڑکی خود کسی بات پر راضی ہو جاتی ہے تو بھی اسکو تحفظ نہیں دیا جاتا۔پھر بھی اس کو کیچڑ میں ہی دھکیلا جاتا ہے۔کیا ہمیں اسلام نے یہی سکھایا تھا؟کیا یہی ہمارا اسلام کہہ رہا ہے؟کیا قرآن پاک میں یہی کہا گیا ہے؟عورت کسی سے کم نہیں اگر عورت کو عزت اور تحفظ دیا جائے۔عورت ذات بذات خود تو مضبوط ہے۔لیکن عزت ہی تو ایسی چیز ہے جس کے لئے وہ سب کچھ ہار جاتی ہے۔اس کے اندر بدنامی کا خوف ہوتا ہے۔بدنام کرتا کون ہے؟معاشرہ۔۔۔لیکن نہیں یہی معاشرہ تو ایسے مردوں کی پیداوار کرتا ہے جس سے بنت حوا محفوظ نہیں۔یہ بات نہیں ہے کہ تمام مرد ایسے ہوتے ہیں؟نہیں۔۔اگر بنت حوا عزت کے لئے مرد سے خوف کھاتی ہے تو بچانے والا بھی مرد ہوتا ہے۔ایسے مرد جن سے بنت حوا محفوظ نہیں ہے۔خدارا رحم کریں رحم کریں پلیز۔مت کریں ایسا کہ بنت حوا کو منہ چھپا کر جینا پڑے۔ایسا کوئی غلط قدم اٹھانے سے پہلے یہ بہت غور اور گہرے نظریے سے سوچ لیں کہ ہم ایسا کر رہے ہیں۔تو ہماری ماں، بہن بھی محفوظ نہیں ہے۔کیونکہ یہ واضح بات ہے۔اگر تم کسی کی طرف ایک انگلی کرتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ چار انگلیاں آپکی طرف بھی اٹھی ہوئیں ہیں۔اگر کوئی کسی کی ماں ،بہن ،بیٹی کو مجبور کرکے غلط کام کروا رہا ہے تو وہ کیسے گارنٹی دے سکتا ہے کہ اسکی ماں، بہن ،بیٹی محفوظ ہے۔کبھی نہیں۔۔سات پردوں میں بھی رہ کر وہ محفوظ نہیں ہوگی۔وہ بھی اپنے بھائی باپ وغیرہ کا قرض اتار رہی ہوگی۔کیونکہ جب تک تمہارے ہاتھوں سے کسی کی ماں بہن بیٹی محفوظ نہیں ہوگی تب تک تمہاری ماں بہن بیٹی بھی محفوظ نہیں ہو سکتی۔کچھ لڑکے ایسے ہوتے ہیں کہ یہ سوچتے ہیں کہ ہماری مائیں بہنیں تو پردے میں بیٹھی ہیں ان کے پاس موبائل نہیں وہ کہیں آتی جاتی نہیں ہے۔تو ہم جو مرضی کریں کسی کو بدنام کریں۔کسی کو ذلیل کریں ہماری تو محفوظ گھر میں ہیں۔تو یہ غلط بات ہے۔

ہوا کچھ ایسا کہ ایک لڑکے نے کسی لڑکی کو بہانے سے بلوا کر اسکو نشہ آور دوائی پلا کر غلط پکس بنا لیں اور نیٹ پر دے دی۔اس کا گیا کچھ نہیں اس کا رہا کچھ نہیں۔تو لڑکی غم سے نڈھال ہو گئ اور مرنے کے قابل ہو گئی۔ سب نے لڑکے کو کہا کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔اس نے کہا کہ جی میری بہنیں کہیں نہیں آتی جاتی نا ان کے پاس موبائلز ہیں۔کچھ دن بعد پتہ چلا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔اسی کی بہن کی تصویریں اوروں کے پاس تھیں۔جو کرتا ہے وہ بھرتا ہے۔اس لئے عورت ذات پر رحم کریں۔ دوسروں کی عزت کو محفوظ بنائیں تاکہ تمہاری عزت کی طرف کسی کی آنکھ نہ جائے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

تو بس اتنا سمجھ لینا